ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر میں مڈبھیڑ میں تین دہشت گرد ڈھیر، انٹرنیٹ سروس بند

جموں و کشمیر میں مڈبھیڑ میں تین دہشت گرد ڈھیر، انٹرنیٹ سروس بند

Sat, 05 May 2018 20:51:34    S.O. News Service

سرینگر،05؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سری نگر کے مضافات میں آج سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئے تصادم میں تین دہشت گرد ڈھیر ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ تینوں دہشت گردوں کی شناخت ابھی نہیں ہو پائی ہے۔دریں اثنا تصادم مقام کے قریب ایک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔اس تیزی سے آ رہے ایک گاڑی نے ٹکر مار دی تھی۔تصادم مقام کے پاس مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان چھوٹی موٹی جھڑپوں کی خبریں بھی ہیں۔پولیس نے مظاہرین کو وہاں سے نکال دیا ہے۔علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔فی الحال وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ اس دوران سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کو بھی گولی لگی ہے اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے کہاکہ عادل احمد یادو نامی شخص کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال لایا گیا تھا جسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق اس شخص کی موت نورباغ میں سڑک حادثے میں لگی چوٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔بہر حال، مقامی باشندوں کے مطابق یادو کی موت سیکورٹی فورسز کی طرف سے مبینہ طور پر گولی مارے جانے سے ہوئی۔


Share: